آج لاہور نے تینوں شعبوں میں بری کرکٹ کھیلی، عاقب جاوید

آج لاہور نے تینوں شعبوں میں بری کرکٹ کھیلی، عاقب جاوید
کیپشن: Aqib Javed
سورس: publicnews

پبلک نیوز : پاکستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ آج لاہور نے تینوں شعبوں میں بری کرکٹ کھیلی ہے۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج جو ملتان نے محدود کھلاڑی ہونے کے باوجود بہترین پرفارمنس دکھائی۔ لاہور کی ٹیم نے آج انتہائی بری کرکٹ کھیلی ہے۔ قلندرز کی ٹیم کا کمبینیشن نہیں بن پایا ہے، بولنگ اور فلیڈنگ آف کلر نظر آئی ہے۔قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر 200 رنز بن رہے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس اسپنرز کی مختلف ورائٹی ہے مگر جب وکٹ نہیں ملے گی تو مشکلات آتی ہیں۔ مختلف چیزوں کی کوشش کرتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہیں کچھ ناکام ہوجاتی ہیں۔ سب سے پہلے ہم جیت کی تلاش میں ہیں، بطور ٹیم جیت بہت اہم ہے۔ آج لاہور نے تینوں شعبوں میں بری کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بولنگ پر بہت انحصار کرتی ہے جبکہ اس سال بولنگ پوری نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا ہے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔