ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اہم میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اہم میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اہم میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے نہایت اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان مرزا پریکٹس سیشن کے دوران گھٹنے میں تکلیف محسوس کرنے کے بعد سہارے سے میدان سے باہر گئے اور دوبارہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم ان کی دستیابی پر خدشات برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر سلمان مرزا فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ نسیم شاہ نے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ہمراہ الگ نیٹ سیشن میں طویل پریکٹس کی، جس سے ان کی ممکنہ شمولیت کا اشارہ ملتا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دینا ہوگی یا مقررہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

اہم مقابلے سے قبل ٹیم میں انجری خدشات نے شائقین کرکٹ کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

Watch Live Public News