سری لنکا کیخلاف اہم میچ، بابراعظم اور سلمان مرزا پلیئنگ الیون سے ڈراپ

سری لنکا کیخلاف اہم میچ، بابراعظم اور سلمان مرزا پلیئنگ الیون سے ڈراپ
کیپشن: سری لنکا کیخلاف اہم میچ، بابراعظم اور سلمان مرزا پلیئنگ الیون سے ڈراپ

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بابراعظم اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بابر اعظم اور سلمان مرزا کوپلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو آج سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا۔ اگر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔

Watch Live Public News