امریکی فوج کی تشکیل نو کیلئے4ایگزیکٹو آرڈر جاری

امریکی فوج کی تشکیل نو کیلئے4ایگزیکٹو آرڈر جاری
کیپشن: امریکی فوج کی تشکیل نو کیلئے4ایگزیکٹو آرڈر جاری

ویب  ڈیسک : امریکی فوج کی تشکیل نو کے لئے 4ایگزیکٹو آرڈر جاری،،، خواجہ سراؤں کی بھرتی بند، کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر فارغ ہونیوالے فوجی بحال، تنوع مساوات کے پروگرام کو فروغ دیا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے چار ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردئیے ہیں جو فوج کی تشکیل نو کریں گے،  ان ایگزیکٹو آرڈرزمیں  خواجہ سراؤں کے امریکی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے پر پابندی۔ فوج کے تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں کو فروغ دینا اور کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر  گھر بھیجنے والے امریکی فوجیوں کی تنخواہ اور مراعات سمیت بحالی شامل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کی پرواز پر ایئر فورس ون میں سوار ہوتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے۔

 گذشتہ روز امریکی وزیردفاع  پیٹ ہیگستھ نے پینٹا گون میں اپنے دفتر میں پہلے روزکہا تھا کہ مزید ایگزیکٹو آرڈرز آنیوالے ہیں ۔

یادرہے ٹرمپ نے اپنی پہلی انتظامیہ کے دوران 2017 میں فوج میں خدمات انجام دینے والے ٹرانس جینڈر امریکیوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے 2021 میں اس پابندی کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا۔

پام سینٹر نامی آزاد تحقیقی ادارے کے مطابق 2018 میں، امریکی فوج میں ایک اندازے کے مطابق 14,000 ٹرانس جینڈر سروس ممبران تھے۔

اسی طرح کورونا ویکسین نہ لگوانے پر امریکی فوج کے 8 ہزارفوجیوں کو گھر بھیج دیا گیا تھا انہیں بھی دوبارہ اپنی مراعات اور تنخواہوں کے ساتھ اپنی نوکریوں پربحال کردیا گیا ہے۔

ایک  ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکی   فوج میں DEI سے متعلق کسی بھی "امتیازی" پالیسیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ حکم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی وفاقی تنوع، ایکویٹی، شمولیت اور رسائی کے دفاتر میں ملازمین کو بامعاوضہ انتظامی چھٹی پر "فوری طور پر مؤثر" رکھنے کا حکم دینے کے بعد آیا ہے۔

CNN کی ایک فیکٹ شیٹ کے مطابق، اور چوتھے  ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکا کے لیے  نیکسٹ جنریشن  میزائل ڈیفنس شیلڈ یا  اسرائیلی طرز کے ’’  آئرن ڈوم’’ بنانے  کی ہدایت کی گئی ہے  جوبیلسٹک، ہائپرسونک، ایڈوانس کروز میزائلوں اور دیگر فضائی حملوں کے خلاف  بچاؤ کرسکے۔ ایسے ممکنہ حملوں کو "تباہ کن خطرہ" قرار  دیا گیا ۔ اگرچہ  آج تک کوئی ایسا حملہ امریکا کے خلاف نہیں ہوا۔

یادرہے امریکی فوج کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائلوں سے لے کر یوکرین کے اوپر سے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو روکنے میں کارگر ثابت ہوئے، کم فاصلے تک مار کرنے والے اسٹنگر میزائل جیسے کم فاصلے تک مار کرنے والے فضائی دفاعی نظام کو تعینات کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

اس نئے ایگزیکٹو آرڈر میں  امریکا کے خلاف لانچوں کا پتہ لگانے اور  انہیں تباہ کرنے کے لئے  مختلف نظاموں کی ایک اعلی درجے کے حملوں کی سیریز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اتحادیوں کاامریکا  سب سےبڑا دوست، دشمنوں کا سب سے بڑامخالف:

یادرہے نئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگان میں آنے سے پہلے ہی یہ وعدہ کیا تھا کہ فوج میں مزید تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

ہیگستھ  سابق فوجی اور فاکس نیوز کے سابق اینکر ہیں۔ پیر کے روز جب وہ پہلی بار اپنے دفتر پہنچے تو پینٹاگان کے باہر جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ہیگستھ نے پینٹاگان جانے سے قبل پیر کے روز صحافیوں سے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے لیے ہم سے بڑھ کر کوئی دوست نہیں ہو گا اور ہمیں آزمانے والے امکانی دشمنوں کے لیے ہم سے بڑھ کر کوئی طاقت ور مخالف نہیں ہو گا۔

اگست 2021 میں افغانستان سے انخلا سے پہلے امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندوں کے مقدر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا، اس کا احتساب ہو اور ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Watch Live Public News