(ویب ڈیسک )اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی نئی 150cc موٹر سائیکل ’ CG 150‘ متعارف کرادی ہے، جو روایتی انداز کے ساتھ جدید فیچرز سے مزین ہے۔
یہ موٹر سائیکل 150cc کیٹگری میں کم قیمت آپشن کے طور پر پیش کی گئی ہے، جس کی ایکس فیکٹری قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ہونڈا کی پاکستان میں پہلی الیکٹرک اسکوٹر "آئیکون ای" لانچ
مزید پڑھیں: حکومت کا انقلابی اقدام، آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی
CG 150 کا ڈیزائن ظاہری طور پر CG 125 سے ملتا جلتا ہے، مگر اس میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، کروم فینڈرز اور الائے ویلز شامل ہیں۔
اس میں ایسا انجن نصب ہے جو ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ بہتر کارکردگی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔