یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج ”یومِ تکبیر“ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ 

آج دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء کرام نے پاکستان کی سر بُلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ علماء کرام کا کہنا تھاکہ، ”28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے“ "آج پاکستان1998 کے مقابلے میں زیادہ مضبوط  اور مستحکم ہے"۔ 

علماء کرام نے کہا کہ "آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے" ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے، آمین۔

Watch Live Public News