بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو براہ راست سائن کرلیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو براہ راست سائن کرلیا
کیپشن: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو براہ راست سائن کرلیا

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نے پاکستان کے 4 کھلاڑی بی پی ایل میں براہ راست سائن کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر، صائم ایوب، ابراراحمد اور عثمان خان کو مختلف فرنچائززنے ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی   نیلامی کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ بی پی ایل کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی نیلامی 30 نومبر کو ڈھاکا میں ہوگی۔ پاکستان کے متعدد کھلاڑی نیلامی  کاحصہ ہوں گے۔

زمان خان، اسامہ میر،شعیب ملک،شان مسعود، سلمان علی آغا آکشن کا حصہ ہوں گے۔ بی پی ایل کے اگلے سیزن میں 6 میں سے4  ٹیمیں پہلی بار حصہ لیں گی۔

بی پی ایل کا 12 واں ایڈیشن 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔