والد کس حال میں؟ عمران خان کے بیٹے اپیل کردی

والد کس حال میں؟ عمران خان کے بیٹے اپیل کردی

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، کہا میرے والد کو گرفتار ہوئے 845 دن ہو چکے ہیں، پچھلے چھ ہفتوں سے انہیں مکمل بے خبری کے ماحول میں ڈیتھ سیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ’ میرے والد  کی بہنوں کو ہر ملاقات سے روک دیا گیا ہے حالانکہ عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں، کوئی فون کال نہیں، کوئی ملاقات نہیں اور زندگی کی کوئی خبر نہیں۔

قاسم خان کا کہنا تھا کہ ’ میں اور میرا بھائی اپنے والد سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کر سکے، یہ مکمل اندھیرا کسی حفاظتی پروٹوکول کا حصہ نہیں، یہ ایک جان بوجھ کر کی گئی کوشش ہے تاکہ ان کی حالت کو چھپایا جائے اور ہمارے خاندان کو یہ نہ معلوم ہو سکے کہ وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔

میں عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ہر جمہوری آواز سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری مداخلت کریں، زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں۔

عدالت کے احکامات کے مطابق رسائی یقینی بنائیں، اس غیر انسانی تنہائی کو ختم کریں اور پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کریں جنہیں صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر قید رکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News