بھارت:نیشنل لیول  باسکٹ بال کھلاڑی دوران  پریکٹس لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق 

بھارت:نیشنل لیول  باسکٹ بال کھلاڑی دوران  پریکٹس لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق 

(ویب ڈیسک ) بھارت میں نیشنل لیول   باسکٹ بال کھلاڑی دوران  پریکٹس لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ریاست ہر یانہ کے ضلع روہتک میں پیش آیا، جہاں 16 سالہ کھلاڑی اسپورٹس گراؤنڈ میں اکیلے پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک باسکٹ بال کا لوہے کا پول اس پر آ گرا۔ حادثے کے فوراً بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر  وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی پول کو پکڑ کر لٹکنے کی کوشش کرتا ہے تو پول اس پر آگرتا ہے۔

  فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی لڑکا اٹھنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی فوراً بھاگ کر پول کو اس کے اوپر سے ہٹاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوجوان متعدد قومی مقابلوں میں میڈلز جیت چکا تھا، جن میں 47ویں اور 49ویں سب جونیئر نیشنل چیمپئن شپس کے ساتھ 39ویں یوتھ نیشنل چیمپئن شپ بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News