محمد رضوان کا سنٹرل کنٹریکٹس پر دستخط سے انکار، بڑی شرائط رکھ دیں

محمد رضوان کا سنٹرل کنٹریکٹس پر دستخط سے انکار، بڑی شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک: قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سنٹرل کنٹریکٹس پر تاحال دستخط نہیں کیے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے ، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کٹیگری میں شامل کیے گئے  تھے ۔

سنٹرل کنٹریکٹس کی اے کٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا ، محمد رضوان کےعلاوہ تمام کرکٹرز نے سنٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیئے ہیں۔ 

محمد رضوان نے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں ،  پی سی بی نے   محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے، محمد رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے ۔

Watch Live Public News