وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، ہزاروں اساتذہ کوخوشخبری سنا دی

وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، ہزاروں اساتذہ کوخوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک:ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ہزاروں اساتذہ کوخوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلی کردی، ہزاروں اساتذہ کے دیرینہ مطالبات پورے، ایلیمنٹری اور جونیئر کمپیوٹر ٹیچرز کے گریڈز اپ گریڈ کر دیے گئے۔

15 ہزار 43 آسامیوں کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری اور محکمہ مالیات آزا دکشمیر  نے 82 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ اساتذہ برادری کے لیے بڑی خوشخبری ، کابینہ نے اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ 

فیصلے سے آزاد کشمیر کے ہزاروں اساتذہ کو براہِ راست مالی فائدہ ہوگا، ایلیمنٹری اور ہائر ایجوکیشن محکموں کو فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اپ گریڈیشن کی رپورٹ کابینہ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے گی۔

Watch Live Public News