پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک:راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو  55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم  19 ویں اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی۔ 

 راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔ 

پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ،  بابر اعظم ، کپتان سلمان علی آغا شامل تھے۔

اس کے علاوہ حسن نواز،  عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور  ابراراحمد  بھی فائنل الیون کا حصہ  تھے۔

جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔  ریزا ہینڈرکس 60 ، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 ،صائم ایوب نے 2  وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی،  ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

پاکستان نے پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Watch Live Public News