صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا
کیپشن: صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے صائم ایوب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیا کپ کے فائنل میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ انہیں صائم ایوب پر بھروسہ ہے۔ فائنل میں اچھی اننگز کھیلیں گے، بولنگ اور بیٹنگ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ دونوں ٹیموں پر یکساں دبائو رہے گا، کوشش ہوگی کہ اپنا سو فیصد فائنل میں دیں، بھارتی میڈیا کیا کہتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کپتان نے کہا کہ جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہ جیتے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچوں میں شکست دی تھی لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ہے۔

بھارت اور پاکستان پانچ مرتبہ فائنل میں مدمقابل ہو چکے ہیں۔ پاکستان بھارت سے آگے ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دو بار فائنل میں شکست دی ہے۔

Watch Live Public News