ویب ڈیسک: مسجد نبویؐ میں پہلی خواتین پولیس اہلکار کو تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل مسجد الحرام میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کی گئی تھیں۔ مسجد نبویؐ میں فرائض نبھانے کے لیے تقرری پر خواتین پولیس اہلکار مسرت سے نہال ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق خواتین اہلکار کو نہ صرف بطور سکیورٹی اہلکار تعینات کیا گیا ہے بلکہ مسجد میں ڈیوٹی کے دوران زائرین سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا اور مسجد سے متعلق کسی بھی طرح کی رہنمائی درکار ہو تو وہ مہیا کرنا بھی ان کے فرائض منصبی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ مسجد الحرام میں خواتین پولیس اہلکاروں کا تعینات کرنا سعودی حکومت کی جانب سے تاریخ اقدام گردانا گیا تھا جس کے بعد اس میں توسیع کرتے ہوئے خواتین اہلکاروں کی مسجد نبویؐ میں بھی تعیناتی کی گئی۔#Spotlight: Dressed in tan uniforms, veils and black berets, #SaudiArabia’s new 113-strong unit guides worshippers, enforces #COVID19 measures at the Prophet’s Mosque in #Madinah. Read more about the all-female force: https://t.co/FdPHMTOt9X pic.twitter.com/x87B9wlD0y
— Arab News (@arabnews) April 29, 2021