ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی

ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی
کیپشن: ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پانچ ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویرینٹس کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ہے۔

 کمپنی کے مطابق یہ اقدام ’’35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر‘‘ کے تحت کیا گیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور مارکیٹ کی بدلتی صورتحال اس کے پیچھے کارفرما ہو سکتی ہے۔

’’G‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ ’’V‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار سے گھٹ کر 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News