پی ایس ایل 11 : حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

پی ایس ایل 11 : حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے  پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے   ملتان سلطانز کو  8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز نے  18 رنز  بنائے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ ، محمد علی اور عاکف جاوید نے 2، 2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔معاذ صداقت 64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان نے 35 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔صائم ایوب نے ناقابل شکست 15 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمین سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کا پی ایس ایل 11 میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

ادھر حیدر آباد کنگز مین جمعے کو   ایلیمینیٹر 2  میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی نے  گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Watch Live Public News