(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم نے وفاقی وزرا اورسرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت انتخابات اورنئی حکومت کی تشکیل تک کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہیں کرےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ اہم فیصلہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، جس کے تحت نگران وزرا، افسران اور خودمختار اداروں کے حکام کے اجازت نامے بھی منسوخ کیے گئے، نگران کابینہ ارکان، سرکاری افسران اور حکام نجی غیر ملکی دورہ بھی نہیں کر سکتے۔