ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا سے درخواست قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا،درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی،دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی،ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا،ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی کی پیداوار رہیْ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی،مقامی گیس سے12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی پیداوار رہی۔