ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے فی تولہ تک پہنچ چکا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 212 ڈالرز کے اضافے کے بعد 5505 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 264 روپے بڑھ کر 12 ہزار 175 روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ جنوری 2026 میں سونے کی قیمت 115,900 روپے بڑھ چکی ہے، اور گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔