ویب ڈیسک: مٹہ سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں4خارجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مٹہ سوات میں پولیس اورمحکمہ انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں4 خارجی جہنم واصل اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں انتہائی اہم اوراسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے جوان کانسٹیبل گلفام خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چارخوارج ایک مکان میں پناہ لیکراہلِخانہ کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں، آپریشن ابھی جاری ہے۔ شہریوں کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنا خوارج کی بزدلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔