جنوبی ایشیا: بیرونی قرضوں کی فہرست میں بھارت سرِفہرست، پاکستان کا کونسا نمبر؟

جنوبی ایشیا: بیرونی قرضوں کی فہرست میں بھارت سرِفہرست، پاکستان کا کونسا نمبر؟
کیپشن: جنوبی ایشیا: بیرونی قرضوں کی فہرست میں بھارت سرِفہرست، پاکستان کا کونسا نمبر؟

ویب ڈیسک: 2026 کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں بیرونی قرضوں کے مجموعی حجم کے اعتبار سے بھارت پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت پر مجموعی بیرونی قرض 765 ارب ڈالر ہے، جبکہ فی شہری بیرونی قرض تقریباً 535 ڈالر بنتا ہے۔ پاکستان 138 ارب ڈالر کے بیرونی قرض کے ساتھ خطے میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں فی شہری بیرونی قرض تقریباً 530 ڈالر ہے۔ بنگلہ دیش 102 ارب ڈالر کے بیرونی قرض کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ وہاں فی شہری قرض 590 ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کا مجموعی بیرونی قرض 57 ارب ڈالر ہے، تاہم فی شہری قرض 2,590 ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو خطے کے بڑے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ نیپال 11 ارب ڈالر کے بیرونی قرض کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جہاں فی شہری قرض 370 ڈالر بنتا ہے۔ بھوٹان کا مجموعی بیرونی قرض 3.5 ارب ڈالر ہے، جبکہ فی شہری قرض تقریباً 4,400 ڈالر ہے۔ دوسری جانب مالدیپ پر مجموعی بیرونی قرض 4 ارب ڈالر ہے، لیکن کم آبادی کے باعث وہاں فی شہری قرض 7,500 ڈالر تک پہنچ جاتا ہے، جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان پر مجموعی بیرونی قرض 2.5 ارب ڈالر ہے، جبکہ فی شہری بیرونی قرض تقریباً 60 ڈالر ہے، جو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔

Watch Live Public News