پی ایس ایل11: لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول توڑ دیئے

پی ایس ایل11: لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول توڑ دیئے

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول توڑ دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ رات نجی ہوٹل میں قیام پذیر کھلاڑیوں نے زبردستی کچھ مہمانوں کو اپنے کمرے میں بلایا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا نے پی سی بی سیکیورٹی سٹاف کی بات نہیں مانی۔

 ذرائع نے بتایا کہ  دونوں کھلاڑی رات 11 بجکر 5 منٹ پر اپنے چار مہمانوں کو لیکر روم 865 میں لیکر گئے، چاروں مہمان رات 1 بجکر 25 منٹ تک کمرے میں رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈپٹی آئی جی پولیس آپریشنز لاہور محمد فیصل نے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کو خط لکھ دیا، خط کے ذریعے پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے پر زور دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News