ویب ڈیسک: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف 20 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مکان کرائے پر دینے والے پانچ مالک بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس نے 74 غیر قانونی طور پر رہائش افغانیوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق غیرقانونی مقیم افراد دکان، مکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرائے پر نہیں لے سکتے۔ شہری اپنی گاڑی رکشہ یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دینے سے گریز کریں۔ شہری کسی بھی غیر قانونی مقیم غیرملکی کو ملازمت پر رکھنے سے بھی گریز کریں۔