آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ ایک اور کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔ 

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ 

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ 

علی امین گنڈا پور کیساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے کیس مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ 

علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News