(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ موثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں واقعہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے اور مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اسکے جنگی جنون کی حماز ہے، پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔