سمندی طوفان کے خطرے کے پیش نظر چین نے سیٹیلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر کردیا

سمندی طوفان کے خطرے کے پیش نظر چین نے سیٹیلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر کردیا

(ویب ڈیسک ) بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر   چین نے   سیٹیلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پرکردیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   سیٹیلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پرتبدیل کیاگیا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹیلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے اور سیٹیلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ  48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنیٰ رکھا گیا ہے، سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Watch Live Public News