ویب ڈیسک: ای او بی آئی پنشن میں اضافہ، کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11,500 روپے مقرر، وفاقی کابینہ نے فارمولہ پر مبنی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
یکم ستمبر سے ای او بی آئی پنشنرز کو بقایا جات سمیت ادائیگی کی جائے گی، ای او بی آئی ماہانہ پنشن کی مد میں 10 ارب روپے جاری کرے گا۔
طویل سروس رکھنے والے پنشنرز اب 30 ہزار روپے ماہانہ سے زائد پنشن حاصل کر سکیں گے،
وفاقی کابینہ نے غیر رسمی شعبے، گھریلو ملازمین اور زرعی مزدوروں کو ای او بی آئی میں شامل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔