(ویب ڈیسک ) سی آئی اے پولیس نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا چالان اعتراضات دور کر کے پراسیکیوشن میں جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔سی آئی اے پولیس نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا چالان اعتراضات دور کر کے پراسیکیوشن میں جمع کرادیا۔ اے ڈی پی پی جاوید اقبال اور اے ڈی پی پی شبیر پر مشتمل چالان کمیٹی چالان کی دوبارہ سکروٹنی کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے 115 صفحات پر مشتمل چالان پراسیکیوشن میں جمع کرایا، چالان میں مرکزی ملزم خواجہ طریف گلشن عرف طیفی بٹ کو تاحال اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
چالان کے مطابق طیفی بٹ کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس اس کیس میں ابتک 8 ملزمان کو حراست میں لے چکی ہے ، ملزمان نے پلاننگ کے تحت امیر بالاج کو قتل کیا ۔