فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اہلِ خانہ کا لاتعلقی کا اعلان

فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اہلِ خانہ کا لاتعلقی کا اعلان
کیپشن: فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اہلِ خانہ کا لاتعلقی کا اعلان

ویب ڈیسک: بلوچستان کے شہر تربت سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم کی مبینہ دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ سے اس کے اہلِ خانہ نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

تربت پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں شہناز کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہناز کے والد اس وقت انتقال کر گئے تھے جب وہ صرف 9 ماہ کی تھی اور کم عمری میں عمان منتقل ہو گئی۔ والدہ نے کہا کہ گزشتہ 12 برس سے شہناز کا خاندان سے کوئی رابطہ نہیں رہا اور شادی کے بعد بھی وہ عمان میں مقیم رہی، جہاں اس کے دو بچے پیدا ہوئے۔

اہلِ خانہ نے واضح کیا کہ انہیں شہناز کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کالعدم تنظیم سے کسی تعلق کی اطلاع کبھی نہیں تھی۔ پریس کانفرنس میں موجود دیگر رشتہ داروں نے بھی کہا کہ خاندان کا شہناز کے کسی قول یا عمل سے کوئی تعلق نہیں اور وہ پُرامن پاکستانی ہیں جو ہمیشہ قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔



Watch Live Public News