ایراسمس منڈس اسکالرشپس: پاکستان مسلسل پانچویں سال دنیا بھر میں سرفہرست

ایراسمس منڈس اسکالرشپس: پاکستان مسلسل پانچویں سال دنیا بھر میں سرفہرست
کیپشن: ایراسمس منڈس اسکالرشپس: پاکستان مسلسل پانچویں سال دنیا بھر میں سرفہرست

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایک بار پھر عالمی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایراسمس منڈس اسکالرشپس میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

2026 کے نتائج کے مطابق پاکستان کے 98 طلبہ اس مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے لیے منتخب ہوئے، جو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 135 ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی عالمی برتری برقرار رکھی۔

ایراسمس منڈس اسکالرشپس یورپی یونین کے ایراسمس پلس پروگرام کے تحت فراہم کی جاتی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر سے مجموعی طور پر 1,872 طلبہ کو یہ وظائف دیے گئے۔

عالمی درجہ بندی میں بنگلہ دیش 80 اسکالرشپس کے ساتھ دوسرے، بھارت 75 کے ساتھ تیسرے، امریکا 68 کے ساتھ چوتھے جبکہ اٹلی 67 اسکالرشپس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ کامیابی پاکستانی طلبہ کی صلاحیتوں، محنت اور بین الاقوامی سطح پر ان کی بڑھتی ہوئی مسابقتی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

Watch Live Public News