ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار میچز کا سنگِ میل عبور کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ہزارواں ون ڈے میچ کھیل رہا ہے۔ یادگار میچ کے آغاز پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ایک یادگار سوینئر پیش کیا۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ اس تاریخی سنگِ میل پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ٹیموں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان اس اہم عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔