کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا
کیپشن: کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، ایئرلائن نے فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ مسافر سوار کئے۔

پرواز کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ جس میں سیٹوں سے زائد مسافر سوار تھے۔

کپتان کو ٹیکسی کے دوران طیارے میں 2 اعزازی مسافروں کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد کپتان طیارے کو واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آئے۔

نجی ایئرلائن کی جانب سے اعزازی مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد کپتان نے پرواز کی روانگی کا اعلان کیا۔

واقعے کی وجہ سے شام 5 بجے روانہ ہونے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی اور 170 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو اضافی مسافر نجی ایئرلائن کے تھے اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News