این ڈی ایم اے کی موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کی موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: این ڈی ایم اے کی موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے میں ملک میں موسم سرما میں ارلی وارننگ سسٹم پر بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ طیب شاہ نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے سال میں 4 ارلی وارننگز جاری ہوتی ہیں۔ 

طیب شاہ نے آئندہ چار ماہ کے موسم سے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کا زیادہ زور ملک کے شمالی علاقہ جات کی جانب ہو گا۔ ماہ نومبر میں سردی کی شدت میں زیادہ اضافہ متوقع نہیں۔ 

ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جنوبی ایشیا میں خشک موسم متوقع ہے۔ نومبر کے آخر سے جنوری تک خشک ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوگا۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں آنیوالے 3 ماہ میں سردی کی شدت بڑھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں اس دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں معمول سے کافی کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ماہ نومبر میں موسم زیادہ خشک رہے گا۔ 

Watch Live Public News