ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر اسرائیلی وزیر اعظم متفق ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے حماس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
حماس کے رہنما محمود مرداوی نے الجزیرہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہمیں اس امن منصوبے کا تحریری مسودہ موصول نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن منصوبہ کا مسودہ موصول ہونے کے بعد قیادت مشاورت کرے گی جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ دوحہ پر اسرائیل نے عین اس وقت حملہ کیا جب حماس قیادت امریکی تجویز پر مشاورت کیلئے جمع ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حماس کے رہنما غازی حمد نے سی این این سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسلحہ غزہ کی قومی فوج کے حوالے کرنے کو تیار ہیں لیکن شرط ہے کہ پہلے وہاں ایک خود مختار مقامی حکومت قائم ہو۔