ویب ڈیسک: لاہور میں سی سی ڈی کے ملازم کو ڈاکوؤں کی جانب سے تشدد کیے جانے کا معاملہ، سی سی ڈی کے ملازم عمر طارق کو لڑکی کے معاملے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تھانہ باٹاپور پولیس نے متاثرہ ملازم کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ، چار نامعلوم افراد روک کر بے ہودہ سوالات کرتے رہے ۔
ملزمان کہتے رہے یہاں لڑکی کو کیوں ملنے آئے تھے، گزشتہ روز چار مسلح افراد کا سی سی ڈی ملازم سے پرس چھین کر تشدد کرنے کا معاملہ رپورٹ ہوا تھا۔
ایف آئی آر کہانی میں نیا موڑ سامنے آگیا، انوسٹی گیشن پولیس نے تفتیش شروع کردی .