ویب ڈیسک: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات۔ ملاقات سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر سپیکر سردار ایاز صادق کی نشست پر آئے اور مصافحہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی مسکرا کر ان کا جواب دیا۔ دونوں نے چند منٹ کی گفتگو کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دونوں کے درمیان خیر مقدمی کلمات کا بھی تبادلہ ہوا۔ پاک بھارت جنگ کے بعد اعلی سطح پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا ہے۔
کیپشن: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات