چیمپئنز ٹرافی2025 کیلئے  15 رکنی  قومی ٹیم کا اعلان 

چیمپئنز ٹرافی2025 کیلئے  15 رکنی  قومی ٹیم کا اعلان 

(ویب ڈیسک )  آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی   پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   محمد رضوان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔  اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف شامل ہیں۔کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل، شاہ، سلمان علی آغا  بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ  عثمان خان، ابرار احمد، محمد حسنین  بھی اسکواڈ  کا حصہ ہیں ۔

پی سی بی کے مطابق  یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ  ٹیم میں فخرزمان ،خوشدل شاہ  ،سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم  یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے، لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

Watch Live Public News