بلوچستان:فتنہ الہندوستان کے12مقامات پربزدلانہ حملے،سکیورٹی فورسزکی کارروائی،58دہشتگردجہنم واصل

بلوچستان:فتنہ الہندوستان کے12مقامات پربزدلانہ حملے،سکیورٹی فورسزکی کارروائی،58دہشتگردجہنم واصل
کیپشن: بلوچستان:فتنہ الہندوستان کے12مقامات پربزدلانہ حملے،سکیورٹی فورسزکی کارروائی،37دہشتگردجہنم واصل

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن جاری ہے۔مختلف لوکیشنز پر کی جانے والی follow up کارروائیوں میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگروں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔ 

سیکورٹی فورسز اور پولیس کے 10 شہداء کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے ان انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جن میں ایک خاتون کے علاوہ تین بچے بھی شامل ہیں۔   سیکورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔  

سیکورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی مکمل سپورٹ دونوں کے گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی ہے۔

اس سے قبل ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے۔ سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ اس دوران سیکورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان اس دھرتی اور عوام کی حفاظت کیلئے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب اور engagement  کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کاروائیوں کے نتیجے میں  مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں  اس کے علاوہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 41 دہشت گرد پہلے ہی جہنم واصل کر چکے ہیں۔ 

Watch Live Public News