دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیدیا

 ویب ڈیسک: پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

کپتان سلمان علی آغا نے 40 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عثمان خان نے 53 ،  صائم ایوب 23، صاحبزادہ فرحان 5 اور بابر اعظم 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان  28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

دوسرے ٹی ٹوٹنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News