ایل پی جی کی قیمت میں 2.27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں 2.27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا
کیپشن: ایل پی جی کی قیمت میں 2.27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے 27پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

یکم اگست سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 26روپے 90پیسے کا اضافہ ہوگا۔ اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے ہوگئی۔ 

جولائی میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے66 پیسےتھی۔

Watch Live Public News