ویب ڈیسک: بالی وڈ کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی محبت کی داستان نے ایک دور میں انڈسٹری میں خوب چرچے بکھیرے تھے، مگر اب ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش میں ہیں۔ اس بار یہ دعویٰ کسی بھارتی میڈیا ادارے نے نہیں بلکہ پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے کیا ہے۔
مبشر لقمان نے اپنے ایک شو میں حیران کن طور پر کہا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان تعلقات خراب ہو چکے ہیں اور دونوں جلد طلاق لینے والے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں ان کے ذرائع کے مطابق حال ہی میں سیف پر جو مبینہ حملہ ہوا، وہ کسی چور کا نہیں بلکہ کرینہ کپور کا غصہ تھا۔ مبینہ طور پر کرینہ نے سیف کو گھر کی کم عمر ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جس پر مشتعل ہو کر حملہ کیا۔
مبشر لقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیف علی خان نے قطر کی شہریت حاصل کر لی ہے، لیکن کرینہ ان کے ساتھ وہاں نہیں جانا چاہتیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں کے درمیان خلیج مزید گہری ہو چکی ہے اور ممکنہ طور پر وہ جلد ہی اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔
یاد رہے کہ سیف اور کرینہ کی جوڑی کو بالی وڈ کی ’ہاٹسٹ کپل‘ کا ٹائٹل بھی ملا تھا۔ دونوں نے 2012 میں شادی کی، جس کے بعد ان کے دو بیٹے، تیمور (2016) اور جہانگیر (2021) میں پیدا ہوئے۔ کرینہ نے شادی کے بعد بھی اپنی فٹنس اور گلیمر کو برقرار رکھا اور کئی خواتین کے لیے مثال بنیں۔
اب اس ’پرفیکٹ کپل‘ کے ٹوٹنے کی خبریں اگرچہ تاحال غیر مصدقہ ہیں، لیکن مبشر لقمان کے بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بالی وڈ اور مداحوں کی نظریں اب جوڑے کے کسی باضابطہ ردعمل پر لگی ہوئی ہیں۔