ایرانی صدر دو روزہ دورے پر 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر دو روزہ دورے پر 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے
کیپشن: ایرانی صدر دو روزہ دورے پر 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزیشکیان دو روزہ دورے پر 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔ جس کیلئے ایرانی صدر کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی سیکورٹی ٹیم اسلام آباد میں انکی آمد کے حوالے سے تمام سیکیورٹی امور یقینی بنائے گی۔ اہم دورے کے حوالے سے ایرانی میڈیا کا وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر 2 اگست کو لاہور سے دورے کا آغاز کریں گے۔ مسعود پزیشکیان 3 اگست کو اسلام آباد میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان نے برادر اسلامی ملک کی بھرپور حمایت کی تھی۔ جس پر ایرانی قیادت نے پاکستانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Watch Live Public News