ویب ڈیسک: اسلام آباد غوری ٹاؤن کے مرکزی مین روڈ پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، افسوس ناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
غوری ٹاؤن کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔
فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار کو واٹر ٹینکر کی زد میں آتے دیکھا جا سکتا ہے ، 17 سالہ فواد شاہد موٹر سائیکل پھلسن کے باعث واٹر ٹینکر کے نیچے آیا۔
17 سالہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تھا جو جانبر نہ ہو سکا۔