پاکستان کیخلاف ٹوئنٹی سیریز، ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں تبدیلیاں

پاکستان کیخلاف ٹوئنٹی سیریز، ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں تبدیلیاں

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق شے ہوپ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے ، ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شیمار جوزف، کیسی کارٹی، ایلک اتھانزی اور جونسن چارلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 3 اگست کو اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 4 اگست کو کھیلا جائے.

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز  کے خلاف 3 ون ڈے سیریز کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 اگست کو، دوسرا 10 اور سیریز کا آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔  

Watch Live Public News