ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرز اب میڈیا ڈپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ نہیں کر سکیں گے، جبکہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی تمام شقوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے مینیجرز کو بھی نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سیاسی نوعیت کی پوسٹس کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کی صورت میں کم از کم ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔