سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اراکین کے استعفوں کی، منظوری کے معاملے پر تحریک انصاف نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پبلک نیوز ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے اقدام کیخلاف باضابطہ قانونی درخواست تیار کر لی گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد اب سے کچھ ہی دیر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست داخل کریں گے۔ درخواست داخل کرنے کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے 11 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔ 28 جولائی کو ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سپیکر راجآ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لئے ہیں جبکہ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجآ پرویز اشرف نے استعفے قبول کرنے کا فیصلہ آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا۔ استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گئے ہیں۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فیصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست)، شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔