(ویب ڈیسک) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم انفرا اسٹرکچر پر حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے'۔
ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا، غلط اندازے لگا کر کی جانیوالی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہےکہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے،ارادہ بھی، جامع منصوبہ تیار ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملےکا منصوبہ بنا رہے ہیں، یہ حملے ویک اینڈ پر ہوں گے اور کئی روز جاری رہ سکتے ہیں۔