(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ضلع نوشکی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا اسلحہ اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد تباہ کر دیا گیا،دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موجود گولہ بارود اور آئی ای ڈیز موقع پر ہی تباہ کر دی گئیں۔