آئندہ تین ماہ اہم، کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے

آئندہ تین ماہ اہم، کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام وفاقی وزرا کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کوئی ملک سے باہر نہ جائے کیونکہ اگلے تین ماہ بہت ہی اہم ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات گذشتہ روز اپنے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کی، جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس لئے کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ ہر وزیر اپنی اپنی وزارتوں میں رہے۔ آنے والے ماہ معاشی معاملات کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ووٹ خریداری کی مبینہ ویڈیو پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر قانونی اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔ اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں نے کورونا وبا پیکج پر جاری آڈٹ رپورٹ پر تمام متعلقہ محکموں کو وضاحت دینے کی بھی ہدایت کی۔

Watch Live Public News