اعظم سواتی کےخلاف درج مقدمات اسلام آباد ٹرانفسرکرنے کی درخواست دائر

اعظم سواتی کےخلاف درج مقدمات اسلام آباد ٹرانفسرکرنے کی درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور متنازعہ ٹویٹ کے ملزم سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، جس میں وفاق، آئی جیز سندھ بلوچستان اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے کے مقدمہ کے بعد ہی ملک بھر میں اعظم سواتی کیخلاف کئی مقدمات درج ہوئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کے ساتھ یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو ملک کے دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی کے خطرات ہیں، ان پر درج تمام مقدمات کو یکجا کرکے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا اور سپریم کورٹ میں درخواست کے التواء کے دوران درج مقدمات پر کارروائی معطل کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔